چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ، محرر و مدد محرر کی تعیناتیوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) نے مختلف تھانہ جات میں محرر اور مدد محرر کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے۔
انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دفتری امور سے آگاہی، ریکارڈ کیپنگ، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ انتخاب کا عمل مکمل طور پر میرٹ، اہلیت اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی پی او ریشم جہانگیر نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سفارش کلچر کی کوئی گنجائش نہیں اور تقرری کا واحد معیار قابلیت، دیانتداری اور کارکردگی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، قانون کے مطابق یکساں سلوک، ریکارڈ کی درستگی اور دفتری نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لوئر چترال پولیس میں تمام تقرریاں اور انتظامی فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیے جائیں گے تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔




