لوئر چترال پولیس میں میرٹ اور نظم و ضبط اولین ترجیح، ڈی پی او ریشم جہانگیر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل )وئر چترال پولیس میں میرٹ اور نظم و ضبط اولین ترجیح، ڈی پی او ریشم جہانگیر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اردلی روم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ریشم جہانگیر نے کہا کہ لوئر چترال پولیس میں غفلت، بدانتظامی اور ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایمانداری، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔