چترال(نمائندہ چترال میل ) مقامی تحفظِ ماحول کی کوششوں میں ایک تاریخی سنگِ میل قائم کرتے ہوئے، چترال گول کمیونٹی برائے تحفظ وترقی یسوسی ایشن نے چترال گول نیشنل پارک سے متصل دس دیہات میں خواتین وی سی سیز قائم کر دی۔ماہرینِ تحفظِ ماحول، ترقیاتی شراکت داروں اور سرکاری حکام نے اس اقدام کو ایک انقلابی ماڈل قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اسے ملک کے دیگر محفوظ جنگلاتی و پہاڑی علاقوں میں بھی دہرایا جانا چاہیے۔مقامی ہوٹل میں منعقد ہ ایک نشست میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے معروف ماہرِ تحفظِ ماحول اورسابق DFOوائلڈ لائف الطاف علی شاہ نے اس اقدام کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے پر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔چترال گول کمیونٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم الدین اور جنرل سیکرٹری حسین احمد نے خواتین کی ان کمیٹیوں کے لیے اپنی تنظیم کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔






