لوئر چترال پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں کی میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی پر حوصلہ افزائی

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں کی میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی پر حوصلہ افزائی

“کٹھن حالات، محدود چھٹیوں اور دیگر وسائل کی کمی کے باوجود جب ایک پولیس افسر یا جوان کا بچہ کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ یقیناً خراجِ تحسین کا مستحق ہوتا ہے۔”
ریشم جہانگیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال، ریشم جہانگیر نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کے بچوں کو اپنے دفتر مدعو کیا، جہاں انہوں نے ان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفیکٹس و نقد انعام تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال نے کامیاب طلبہ و طالبات کی محنت، لگن اور تعلیمی جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے حصول اور مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی تلقین کی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ لوئر چترال پولیس اپنے افسران و جوانوں کے بچوں کی تعلیمی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔