چترال ( نمائندہ چترال۔میل )الخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
الخدمت ہسپتال چترال کے نمائندوں نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن (KP-HCC) کے زیر اہتمام PGMI / حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC)، پشاور میں منعقدہ تین روزہ MSDS (Minimum Service Delivery Standards) تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔
یہ تربیت ہیلتھ مینجمنٹ، پیشنٹ سیفٹی، کوالٹی امپروومنٹ اور Minimum Service Delivery Standards (MSDS) کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد ہسپتالوں میں معیاری اور محفوظ طبی خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
یہ امر باعثِ اعزاز ہے کہ الخدمت ہسپتال چترال، ضلع چترال سے واحد HCC رجسٹرڈ نجی ہسپتال تھا جس نے اس اہم تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔
الخدمت ہسپتال چترال معیاری، محفوظ اور مریض دوست طبی خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل اپنی استعداد، نظامِ کار اور معیار کو خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مقررہ معیارات کے مطابق بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔



