چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیس و عوام کے مابین رابطوں کے فروغ کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل، شکایات کے ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی، جہاں شہری اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کے سامنے پیش کر سکیں گے۔
کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں ان کے مسائل کو براہِ راست سنا جا سکے اور ان کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے ضلع بھر کے تمام شہریوں، عمائدین، منتخب نمائندوں، تاجروں، نوجوانوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کریں تاکہ عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تمام خاص و عام کو کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔










