“روز چترال”اپنے پارٹنر اداروں اور مخیر خواتین وحضرات کے تعاون سے چترالی نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )“روز چترال”اپنے پارٹنر اداروں اور مخیر خواتین وحضرات کے تعاون سے چترالی نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔“روز چترال”اپنے پارٹنر اداروں کے تعاون سے مختلف یونیورسٹیوں میں سالانہ تقریبا پانچ کروڑ روپے فیس کی مد میں رعایت دلوارہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ایک اور طالبہ کو نومینشن لیٹر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چترال کی نامور سماجی شخصیت اور اپنے زمانے کے نامور فٹ بال اور پولو پلئیر جناب ناصر آحمد تھے جنہوں نے گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ہیرا بی بی کو نومینیشن لیٹر پیش کیا۔ ہیرا نے“روز کوٹے”پر اس سال رفاء انٹرنشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں Pharm-D میں داخلہ حاصل کیا ہے جس کے تحت اسے سترہ لاکھ روپے کی مالی معاونت حاصل ہوگی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے اعلی تعلیم کے شعبے میں ادارے کے کردار کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کی۔