چترال (نمائندہ چترال میل ) چترال میں یومِ آزادی 2026 کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کی مین برانچ چترال میں ہفتے کے روز منعقد ہوئی، جس میں بینک انتظامیہ، ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئر چترال عبدالسلام تھے۔ ان کے ہمراہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (SDPO) احمد عیسیٰ، معروف انسانی حقوق کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ، ممتاز سماجی شخصیت سیف اللہ جان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہییر الدین سمیت دیگر میڈیا نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر نیشنل بینک چترال کے مینیجر عدنان زین العابدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد اپنے وطنِ عزیز پاکستان کے لیے شکر گزاری کا اظہار کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ ملک 79 برس قبل ایک طویل، تھکا دینے والی جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا تھا، اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں



