موڑکہو روڈ کے کلومیٹر 2 پر اسفالٹ بچھانے کے کام میں مبینہ طور پر 300 میٹر کمی کے خلاف مقامی عوام نے شدید احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام بند

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال(نمائندہ چترال میل) موڑکہو روڈ کے کلومیٹر 2 پر اسفالٹ بچھانے کے کام میں مبینہ طور پر 300 میٹر کمی کے خلاف مقامی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث کام روکنا پڑا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت سڑک کے مقررہ حصے پر اسفالٹ بچھایا جانا تھا، تاہم ٹھیکیدار نے 300 میٹر کم کرکے کام شروع کرنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب ٹھیکیدار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ محکمہC&W کی جانب سے دی گئی مقدار کے مطابق کا م کررہے ہیں جبکہ عوام نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ کام میں ایک انچ کی کمی کو برداشت نہیں کریں گے۔ بعد ازاں انتظامیہ اور عوام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کام دوبارہ شروع ہوگیا۔