چترال (نمائندہ چترال میل) دمیڑ کے علاقہ سریگل کے مقام پر گزشتہ شب گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً 12 بجے پیش آیا، جہاں حمید اللہ ولد قیوم نے مبینہ طور پر گھریلو مسئلے پر اپنے چچا زاد بھائی کومل ولد حضرت ولی اور اپنی بہن امینہ ولد قیوم خان پر ایس ایم جی سے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کومل ولد حضرت ولی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ امینہ زخمی ہوگئیں۔
زخمی خاتون کو صبح تقریباً 8 بجے دمیل 145 ونگ ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تقریباً 9 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال دروش منتقل کردیا گیا۔
ایس ڈی پی او دروش سجاد حسین نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے جس کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔






