چترال(نمائندہ چترا ل میل) ژوغور میں گزشتہ دنوں غیرمعمولی اسکیل میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی کے مرحلے میں مختلف غیر سرکاری ادارے سرگرم عمل ہوگئے ہیں جوکہ متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مدد کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے چیرمین اور سنیٹر محمد طلحہ محمود نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے انفراسٹرکچرز کی مد میں لاکھوں روپے کا نقد متاثرین کے نمائندوں کے حوالے کیا۔ انہوں نے ابپاشی کے نہروں اور ابنوشی کے پائپ اسکیموں کے لئے بھی اپنی فاونڈیشن کے ذریعے مزید مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح شندور ویلفئیر ٹرسٹ کے چیرمین اور سابق ضلع ناظم مولانا عبدالشکور نے بھی ژوغور میں متاثرین میں نقد رقم تقسیم کردی۔ انہوں نے کہاکہ نقد رقم کی تقسیم کا مقصد متاثرین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق اپنی بحالی کے سامان کی خریداری کرسکیں۔ پی پی پی نے بھی سندھ حکومت کی طرف سے امدادی اشیاء کی تقسیم پاکستان ہلال احمر کے ذریعے کردی تھی۔
تازہ ترین
- ہومدمیڑ کے علاقہ سریگل کے مقام پر گزشتہ شب گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
- ہومموڑکہو روڈ کے کلومیٹر 2 پر اسفالٹ بچھانے کے کام میں مبینہ طور پر 300 میٹر کمی کے خلاف مقامی عوام نے شدید احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام بند
- ہومچترال گول کمیونٹی برائے تحفظ وترقی یسوسی ایشن نے چترال گول نیشنل پارک سے متصل دس دیہات میں خواتین وی سی سیز قائم کر دی
- ہومآغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ اور ’فوکس پاکستان کا کالاش ویلیز میں معذور افراد کے لیے عظیم خدمت۔۔۔ تحریر: فخر عالم
- ہومچترال کے حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان ہلالِ احمر پاکستان کے ذریعے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا
- ہومنیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کی مین برانچ چترال میں یومِ آزادی 2026 کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
- ہومیونیورسٹی آف چترال میں 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات۔۔۔”یہ وطن ہمارا ہے…”
- ہومآغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اور فوکس ہیومنیٹرین اسسٹنساور فو کس پاکستان پاکستان کے اشتراک سے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے وابستہ افراد کےلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
- ہوملوئر چترال پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں کی میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی پر حوصلہ افزائی






