کیلاش فیسٹیول اوچال کے موقع پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )کیلاش فیسٹیول اوچال کے موقع پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ نے کیلاش فیسٹیول اوچال کے موقع پر مختلف مقامات کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران فیسٹیول کے مرکزی مقام، ڈانسنگ ایریا، داخلی و خارجی راستوں اور اہم سکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔

ایس۔ڈی۔پی۔او نے موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ نے ہدایت کی کہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کیلاش برادری کے افراد، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور دیگر شرکاء کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مکمل چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

لوئر چترال پولیس کی جانب سے کیلاش فیسٹیول اوچال کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔