چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں کرکٹ اسٹار شاہد افریدی کی طرف سے لاک ڈاؤن کے متاثریں میں فوڈ پیکج کی تقسیم کے بعد ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اورڈی سی لویر چترال نوید احمد کے درمیان گزشتہ ایک ٹیلی فونی گفتگو کے بارے میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اور ایمپلائز یونین کے رہنماؤں نے ایم پی اے کی طرف سے مبینہ طور پر ڈی سی کے ساتھ ناشائشہ الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری افسران کے ساتھ ہتک امیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کے روز ٹاؤن ہال میں منعقدہ اجلاس میں مقررین نے کہاکہ ڈی سی چترال لویر جیسے شریف النفس اور ذمہ دار افیسرکے ساتھ ایم پی اے کا ہتک امیز رویہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ ہر سرکاری افسر محض تنخواہ اور مراعات کے لئے ہی نہیں بلکہ عزت کے لئے سول سروس میں آگئے ہیں اور ان کی تضحیک کا یہ سلسلہ چل نکلا تو کوئی بھی عزت دار آدمی اپنے بچوں کو اس سروس میں بھیجنے پر تیار نہیں ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ایاززرین، اے سی چترال عبدالولی خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر حیدر الملک، ڈی ایف او شوکت فیاض، سیکرٹریز یونین کا صدر آفتاب عالم اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے خورشید خان نے کہاکہ غصے کے عالم میں ایم پی اے مولانا ہدایت کا جذباتی الفاظ کا استعمال قابل فہم بات ہے لیکن اس گفتگو کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا میں وائر ل کرنا ناقابل معافی اور افسوسناک ہے اور ایک عالم دین کو زیب بھی نہیں دیتا اور یہ قانونی اور اخلاقی جرم بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم پی اے اپنے الفاظ واپس لیکر معافی نہیں مانگا تو وہ ان حالات میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے