*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کا ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل (DRC) آفس چترال کا دورہ، ڈی۔ار۔سی ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات*

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )اس موقع پر ریٹائرڈ ایس۔پی میر کلان خان، ریٹائرڈ ایس۔ پی شیر احمد اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ممبران نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو ڈی۔ار۔سی سرکل چترال کے مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے لوئر چترال میں ڈی۔آر۔سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور تمام ممبران کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ ڈی۔ار۔سی ممبران اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں۔اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کے ساتھ معاشرے میں امن وامان کے قیام اور لوگوں کے درمیان مسائل کو فریقین کی رضامندی سے حل کررہے ہیں۔