لوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال انسپکٹر علی احمد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت جمشید احمد سکنہ فیض آباد ہون چترال سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 2 کلو 460 گرام چرس برامد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.