ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )میٹنگ میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ، ڈی۔ایس۔پی انویسٹی گیشن حضرت الدین سمیت تمام ایس۔ایچ۔اوز نے شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ہدایت کی کہ سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز تھانوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

لوئر چترال کی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سنگین مقدمات میں سراغ رسانی، ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی یقینی بنائی جائے۔کمزور طبقات، خواتین، بچوں اور دیگر محروم افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں جرائم کے حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے مؤثر گشت اور ناکہ بندی کریں۔

تھانوں اور دفاتر میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

ڈی ایس پیز میرٹ پر تفتیش کی مانیٹرنگ کریں تاکہ ملزمان کو انصاف کے مطابق سزا دی جا سکے۔