چترال جیسے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلباء وطالبات کو میڈیکل اور انجینئرنگ سمیت دوسرے پروفیشنل اداروں سمیت مقابلے کے امتحانات کے لئے تیار ی میں شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی خدمات قابل تعریف ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)چترال کے ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے چترال جیسے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلباء وطالبات کو میڈیکل اور انجینئرنگ سمیت دوسرے پروفیشنل اداروں سمیت مقابلے کے امتحانات کے لئے تیار ی میں شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کی خدمات کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے اس کی ترقی واستحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کی بھی تعریف کی ہے۔ اسامہ شہید اکیڈیمی کی طرف سے ان کا ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے طور پر پشاور سول سیکرٹریٹ تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق، گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین، گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسرمسرت جبین، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور اسامہ اکیڈیمی کے کوارڈینیٹر فدا ء الرحمن نے خطاب کیا۔مقررین نے اکیڈیمی کی اہمیت وافادیت بیان کرنے کے ساتھ منہاس الدین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے قیام کے بعد چترال کے طلباء وطالبات کو ان کے گھر کی دہلیز پر معیاری سہولت میسر آگئی۔ انہوں نے کہاکہ منہاس الدین نے ایڈیشنل ڈی۔ سی کے طور پر اپنی قابلیت کے ساتھ اپنی شرافت کا بھی لوہامنوالیا ہے اور انہوں نے اپنی سخت مصروفیات کے باوجود اس ادارے کی ابیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے اکیڈیمی کی ترقی میں دوسرے افسران سابق اے سی چترال عبدالاکرم اور سیٹلمنٹ افیسر سید مظہر علی شاہ کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں منہاس الدین نے کہا کہ اکیڈیمی کے قیام کے وقت تو وہ موجود نہیں تھے لیکن بعد میں ان کی چترال پوسٹنگ کے بعد اس کی اہمیت کے پیش نظر اپنی ترجیحات میں رکھا اور اپنی دائرہ کار کے اندر ہر وہ کچھ کرلیا جوکر سکتا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس ادارے کی ترقی کے لئے کاوشیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر انہیں اکیڈیمی کی طرف سے روایتی تخائف بھی پیش کئے گئے۔