چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع چترال میں سال 2018ء کے دوران مختلف جرائم کے کل 3485مقدمات درج ہوئے جبکہ اس سے گزشتہ سال 2017ء میں ان کی تعداد 3469تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلا ل کے دفتر سے دستیاب ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال قتل اور اقدام قتل کے سات سات کیس اورمہلک ضرب کاری کے 65اور اغوا کے 26کیس درج ہوئے۔ سال 2018ء کے دوران منشیات کی ریکوری کے حوالے سے بہت ہی بہتری نظر آئی اورچرس کی 563کلوگرام اور شراب کی 464لٹر شراب برامد ہوئی جبکہ سال 2017ء ان کی مقدار 132کلوگرام اور 223لٹرتھی۔ اسی طرح نارکاٹکس کے حوالے سے 372افراد گرفتار ہوئے جن میں 270کو چرس بیچنے والے شامل تھے جن میں سے 244کی ضمانت ہوگئی اور 13اب جیل میں ہیں۔ سال 2018ء کے دوران چترال پولیس نے دو کلاشنکوف، 23رائفل، 54شارٹ گن، 14پستول، 1381روانڈ، 600ڈائنامائٹ، 4500سیفٹی فیوز اور 50کلوگرام دھماکہ خیز پاؤڈر برامد کیا۔ اس سال کے دوران ٹریفک کے کل 173حادثات پیش آئے جن میں 22مہلک ہیں اور 1381افراد کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے۔ اس سال کے دوران ڈکیٹی، بنک ڈکیٹی، کار چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا جبکہ نقب زنی کے 27، چوری کے 18، کار چوری کے 2موٹر سائیکل چور ی کے 5واقعات رپورٹ ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










