ضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال۔میل )ضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔*

میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ایٹا (ETEA) کے تحت تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور دیگر مراحل کامیابی سے مکمل کرنے والے 07 نوجوانوں کو ضلع لوئر چترال پولیس میں بھرتی کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال نے نئے جوانوں میں تقرر نامے تقسیم کیے۔

ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے بھرتی ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں شمولیت ایک اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے دیانتداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے بھرتی ہونے والے جوان اپنی صلاحیتوں اور محنت سے لوئر چترال پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے۔