چترال اپر ( نمائندہ چترال میل )ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چترال اپر محمد عمران خان کی ٹرانسفر کے موقع پر پولیس لائنز چترال اپر میں ان کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء حسن PSP نے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کی دورانِ تعیناتی چترال اپر کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے پیشہ ورانہ کردار، تعاون اور انتظامی امور میں مؤثر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء حسن PSP کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے ڈسٹرکٹ پولیس چترال اپر اور ڈی پی او ضیاء حسن PSP کا شکریہ ادا کیا۔













