چترال اپر ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس چترال اپر کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 33 کلوگرام خام چرس اور 524 گرام چرس برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں SDPO سرکل مستوج اکبر شاہ کی سربراہی میں، SHO تھانہ یارخون لشٹ اور SHO تھانہ مستوج کی نگرانی میں پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
انچارج چوکی میراگرام نمبر2 PASI فاروق نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحیم پناہ ولد فیض پناہ سکنہ دیوسیر یارخون کی ملکیتی اراضی میں کاشت شدہ چرس کی فصل کو کاٹ کر قبضہ پولیس میں لے لیا او وزن کرنے پر بعد 33 کلو گرام پایا گیا۔
دوسری کارروائی میں IHC مراد ولی متعینہ تھانہ مستوج نے ملزم احسان علی ولد بختیار خان سکنہ اونشوت لاسپور کے قبضے سے 524 گرام چرس برآمد کرلی۔
دونوں کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور منشیات کے کاروبار و استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور منشیات کے حوالے سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔











