تھانہ دروش کے اسٹیشن ہاوس افیسر بلبل حسن ضلع چترال کا نمبرون SHO قرار۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن اختر حیات گنڈا پور نے ضلع چترال کی سطح پر تھانہ دروش کے SHOبلبل حسن کو ضلع کا نمبرون SHOکے طورپر سرٹیفیکیٹ گریڈ ٹو اور نقد انعامات سے نوازا ہے جبکہ تھانہ ایون کے تفتیشی افیسر علی احمد کو نمبر ون تفتیشی آفیسر اور حوالدار سید عبد العزیز محرر تھانہ بمبوریت چترال کو بھی ضلع کا نمبر ون محرر کے طور پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دیاہے۔ چترال اور دروش کے عوام نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اور DPOچترال کی طرف سے میرٹ پر فیصلہ کرکے پولیس افسران کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کے حقدار ٹھہرانے پر ان کا شکریہ اد اکیا، اور یہ توقع ظاہر کی کہ چترال پولیس کے دیگر افسران اور جوان بھی اپنے ان بھائیوں کی طرح چترال کے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور خدمات کی انجام دہی میں مزید تیزی لا کر اپنا فریضہ سرانجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔