ڈاکٹر سید یوسف ہارون نے PK1چترال سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے PPPکے ہائی کمان کو باقاعدہ ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے بانی رکن سید عبد الغفور شاہ مرحوم کے بھتیجے اور چترال کے معروف اسکن سپیشلسٹ ڈاکٹر سید یوسف ہارون نے جنرل الیکشن 2018؁ء میں PK1چترال سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے PPPکے ہائی کمان کو باقاعدہ ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید یوسف ہارون نے کہا کہ PPPکیلئے ان کے خاندان کے گراں قدر خدمات ہیں۔ ان کے خاندان سے سید عبد الغفور شاہ اور ذین العابدین مرحوم بالترتیب MNA،MPA ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔اور PPPکیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ PPPکی اعلی قیادت ان کے خاندانی خدمات کے اعتراف میں PK1چترال کا ٹکٹ ان کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے پالیسی کے مطابق چترال کے عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ رکھتے ہیں، اور وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔