چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب*
انسپکٹر سے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اف پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر قربان پناہ کے اعزاز میں پر وقار تقریب۔
ایس پی ایلیٹ فورس لوئر چترال عتیق الرحمن اور ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال اقبال کریم نے انسپکٹر قربان پناہ کو ترقی کے بیجزز لگائے۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسی، سابق ایم پی اے سعید احمد، RI پولیس لائن SI ابرار احمد، PA نورزمان، ہیڈ کلرک ہدایت الرحمن، انچارچ ڈی۔ایس۔بی SI امان اللہ, ایم ٹی او ASI فضل کریم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پرموٹ ہونیوالے آفیسر قربان پناہ اس سے پہلے ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
آفسران نے ترقی پانے والے آفیسر قربان پناہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے فرائض محنت،دیانت داری اور مزید جانفشانی سے سر انجام دینے کی تلقین کی۔










