ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں

اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی سربراہی میں ASI نور خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ملزمان کے قبضے سے چرس، آئس اور غیر قانونی اسلحہ برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شہاب الدین سکنہ کوغوزی سے ہوکر اس کے قبضے سے 691 گرام چرس اور 180 گرام آئس برآمد جبکہ ظہور احمد سکنہ خورکشاندہ بعد از جرم گرفتاری مطلوب تھی اس کو SI/Oii گل نواز نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2474 گرام چرس اور ایک ضرب پستول بمعہ چار عدد تازہ راونڈز برامد کرلی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.

لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال