چترال ( نمائندہ چترال میل )نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن (PSP) نے ASI سید امیر الدین کی صاحبزادی مہری شباب کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں داخلہ حاصل کرنے پر اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مہری شباب کی تعلیمی کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء حسن (PSP) نے مہری شباب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اپنی محنت، صلاحیت اور قابلیت کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
بعد ازاں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے طالبہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا اور ان کے روشن و کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











