چترال (نمائندہ چترال میل)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال کے ریجنل ڈائیریکٹر رفیع اللہ کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے۔کہ بی ایڈنئے کورسز(1.5سالہ، 2.5 سالہ،4سالہ)کورسز کے ورکشاپس 5ستمبر 2017سے شروع ہونگے۔
بی ایڈ 1.5سالہ ورکشاپس 5ستمبر 2017سے جی۔سی۔ایم۔ایچ۔ایس چترال اور جی۔ایچ۔ایس بونی سنٹروں میں ہونگے۔صرف دو سنٹر بنائے گئے ہیں۔
بی ایڈ 2.5سالہ ورکشاپس 9ستمبر 2017سے صرف جی۔سی۔ایم۔ایچ۔ایس چترال میں ہو نگے۔ صرف ایک ورکشاپ سنٹر بنایا گیا ہے۔
بی ایڈ 4سالہ پروگرام کے ورکشاپس 12ستمبر 2017سے صرف جی۔سی۔ایم۔ایچ۔ایس چترال میں ہونگے۔ایک ورکشاپ سنٹر بنایا گیا ہے۔
تمام طلباء و طالبات کو اطلاع خطوط بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کے ایڈریس پر روانہ کر دی گئی ہے۔
تاہم اطلاع نہ ملنے کی صورت میں ذیل نمبروں پر رابط کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔413419 – 413811 03469895554 – 03469890639
تمام طلباء وطالبات اپنے ورکشاپس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
ریجنل ڈائیریکٹر
اے۔آئی۔او۔ یو چترال