چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن کی سربراہی میں IHC مفتاح الدین نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت رحمت اللہ سکنہ بریر نسار ایون سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 13.5 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی گئی گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
*لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال*





