چترال رورل سپورٹ پروگرام کا Health and Hygiene کے حوالے سے سمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)(سی آر ایس پی)چترال رورل سپورٹ پروگرام کا Health and Hygiene کے حوالے سے سمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ پیشہ ورانہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس اس پروگرام میں ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر عمران خاص مہمان کی حثیت سے تشریف لائے۔CRSP کے پروگرام Coordinator عابدحسین تھی۔نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔CRSP کے CEO امیر علی شاہ نے کہا کہ CRSP کے قیام کا مقصد چترال کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا اور مختلف سکٹر جیسے and education Sustainable Develoment اور Health and Hygiene میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اگاہی دینا اور اس پر کا م کرنا ہے۔ڈاکٹر سجاد نے مختلف بیماریوں کے حوالے سے بات کی اور ان سے بچنے کے طریقے بتائے۔انھوں نے مزید کہا کہ صفائی سب سے ضروری چیز ہے ہمیں اپنے جسم کی صفائی اپنے گھر کی صفائی اور اپنے ما حول کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔زندگی سب سے عظیم نعمت ہے ہم سب کی کندھوں پر یہ زمہ داری عائد ہے کہ پہلے اپنے آپ کو صحت مند بنائے اپنے معاشرے کو صحت مند بنائے اور اپنے ملک کو صحت مند بنائیں۔انھوں نے CRSP کے کام کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ CRSP اچھا کام کر رہا ہے اپنے صحت کے متعلق جاننے اور مختلف معاشی اور معاشرتی کاموں کے بارے میں جاننے کا واحد ذریعہ ہے۔ڈکٹر سجاد نے صحت کے متعلق طلباء و طالبات کے سوالوں کا جواب دیا۔Programme Coordinator عابد حسین تقی نے کہا کہ ہمیں اپنے جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے دل اور ذہن کی بھی صفائی کرنی چاہئے۔جب ہمارا ذہن صاف ہوگا تب ہمار ا سوچ مثبت ہوگا۔اور فلاحی کاموں کو مقصد حیات بنائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ معاشرتی اور سماجی بیماریاں جسیے دھوکا،قتل،خودکشی،خراساں بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی اور دہشتگردی کو نوجوانوں نے اپنے مثبت سوچ اور حکمت عملی سے ختم کرنا ہے۔تب ہما را معاشرہ صاف اور صحت مند ہوگا۔آخر کار پروگرام نیک دعا وٗں اور نیک خواہشات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔