چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاورنے فوری طورپر عوامی مفادمیں 10 جوڈیشل افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / جج خصوصی ٹاسک پشاورمسز زرقیش ثانی کو تبدیل کرکے ان کوبحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ پشاورتعینات کردیاگیاہے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / افسر بکار خاص پشاورہائی کورٹ پشاورشفیق احمد تنولی کی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ مردان محمد جمال کی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ڈی آئی خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور محمد حسین کی بحیثیت پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ مردان،صوبائی حکومت سے واپسی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ڈی آئی خان لیاقت علی خان مروت کی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیر بالاجبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپردیرمحمد ظفر کی بحیثیت افسر بکار خاص پشاورہائی کورٹ پشاور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان عامر نذیر بھٹی کی بحیثیت افسر بکار خاص پشاورہائی کورٹ پشاور،صوبائی حکومت سے واپسی پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ پشاورمحمد ارشدکی بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت صفی اللہ جان کی بحیثیت سینئر ڈائریکٹر(ایڈمنسٹریشن)کے پی جوڈیشل اکیڈیمی پشاورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے پی جوڈیشل اکیڈمی پشاورضیا الرحمن کی بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس امر کااعلان رجسٹرار پشاورہائی کورٹ پشاورکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





