ڈسٹرکٹ پریذینٹ ایم پی اے سلیم خان کی صدارت میں پی پی پی کارکنان کا الیکشن 2018؁ ء کی تیاری کے حوالے سے بونی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ پریذینٹ ایم پی اے سلیم خان کی صدارت میں پی پی پی کارکنان کا الیکشن 2018؁ ء کی تیاری کے حوالے سے بونی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماضی کی تلخ تجربات کو مد نظر رکھ کر اس مرتبہ پارٹی قیادت کی طرف سے میرٹ کی بنیاد پر نامزد کردہ پارٹی کنڈیڈیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا عزم کیا گیا۔مقررین نے 2013کے مقابلے 2018کے الیکشن کو پی پی پی کیلئے انتہائی آسان قرار دیکر دوسرے جماعتوں خاص کر ایم ایم اے اور مسلم لیگ کے اندر موجود اختلافات کو اپنے لئے نیک شگون قرار دیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان کے پارٹی کے عظیم تر مفاد میں خود کو الیکشن 2018کی دور سے الگ کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا۔