چترال (نمائندہ چترال میل) چترال لوئر میں لوکل گورنمنٹ آر ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ گزشتہ سات ماہ سے خالی پڑی ہے، جس کے باعث محکمہ کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ عوام، کنٹریکٹر حضرات اور متعلقہ اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ویلج کونسل سنگور کے چیئرمین امین الرحمن شاہمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کو متعدد بار ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، وزیر تعمیرات اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نوٹس میں لایا گیا، تاہم تاحال چترال لوئر میں مستقل اور بااختیار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر تعینات نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عہدہ خالی ہونے کے باعث عوامی دستاویزات، ترقیاتی منصوبوں، سبسڈی اور دیگر اہم انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مزید برآں، سینئر اے ڈی لوکل گورنمنٹ کا سیکشن بھی گزشتہ سات ماہ سے بغیر سیکشنل آفیسر کے چل رہا ہے، جس کے باعث محکمانہ نظام تقریباً مفلوج ہو چکا ہے۔
امین الرحمن شاہمیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال لوئر میں فوری طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر تعینات کیا جائے تاکہ محکمہ کے انتظامی امور بہتر انداز میں چل سکیں اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو تمام متاثرہ فریق بھرپور احتجاج کریں گے، معاملہ میڈیا کے سامنے اٹھایا جائے گا اور قانونی و جمہوری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آج ہی اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










