ماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس
Model United Nations Conference,(MUN)
الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد چترال کے طالب علموں کو عالمی موضوعات اور دنیا کی بدلتی ہوٸی صورتحال اور دنیا کو درپیش مساٸل بارے سوچنے اور گفتگو کرنے کا موقع دینا تھا۔

کانفرنس کا موضوع تھا۔

“ایران اسراٸیل جنگ اور عالمی امن”

مذکورہ کانفرنس میں کیمپس کی طالبات نے گیارہ مختلف ممالک کی مندوبین کے طور پر ابتداٸی سیشن میں اپنے پوزیشن پیپرز پیش کیے۔ اس کے بعد اوپن ڈیبیٹ کا سیشن جاری رہا۔ پھر مذکورہ بالا موضوع بارے تجاویز کا سیشن ہوا۔ اس کے بعد تمام ممالک کے مندوبین کی تجاویز کی روشنی میں قرداد پاس ہوا۔
سنٸیر منیجر ایجوکیشن پروگرام الخدمت فاٶنڈیشن پاکستان نثار احمد نے کانفرنس کے سیکریٹری جنرل اور پرنسپل آغا ہاٸیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ طفیل نواز نے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے فراٸض سرانجام دیے۔

صدر الخدمت چترال لوٸیر عبدالحق نے بطور میزبان کانفرنس کے شرکاء اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
مہمانوں نے طالبات کی تقریری، تخلیقی اور عالمی معاملات پر ان کی گہری نظر، مطالعے اور دنیا کے امن اور معاشی استحکام کے بارے ان کی فکر مندی اور عملی سوچ والی صلاحیتوں پر دل کھول کر داد دی۔

کانفرنس کے آخری مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مندوبین میں Best Delagate,
Honor Mention اور Top Honor کے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بطور حوصلہ افزاٸی تقسیم کیے گٸے۔