الخدمت فاؤنڈیشن چترال کی جانب سے 15 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب پولو گراونڈ چترال میں منعقد کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) الخدمت فاؤنڈیشن نے خیبرپختونخوا کے انتہائی دور افتادہ ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے مذید15 نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر کے نئے جوڑوں کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کے اشیاء بھی فراہم کئے جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے تحت اب تک آسان نکاح پراجیکٹ کیتحت نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد747ہوگئی۔چترال میں 15یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں پولوگراونڈ چترال سٹی میں جماعت اسلامی کے سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا اس موقع پر سابق سینئر صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان مہمان خصوصی تھے تقریب میں معروف سماجی شخصیت حاجی حکمان الدین، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا شمالی فضل محمود، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وجیہ الدین، ضلعی صدر عبد الحق سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں 15جوڑوں کے عزیزواقارب دوست احباب پر مشتمل 300سے زاٸد مہمانوں کیلٸے پرتکلف دعوت ولیمہ کااہتمام بھی کیاگیاجبکہ ہر جوڑے کو 2لاکھ روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء بھی فراہم گی گئیں جن میں ڈبل بیڈز،واشنگ مشین،بیڈسٹل فین،ڈریسنگ ٹیبل،سلائی مشین،استری،
واٹر،چائے اورڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 38اشیاء شامل تھیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات الخدمت کے دیرینہ ڈونرحاجی حکمان الدین سمیت دیگر مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا اسرار الدین نے نئے جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔