لوئر چترال پولیس کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اہم اقدام

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترا ل میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) اور ڈاکٹر رفیق علی خان کی خصوصی دلچسپی کے تحت لوئر چترال پولیس نے منشیات (آئس اور ہیروئن) کے عادی افراد کو علاج و بحالی کی غرض سے ری ہیبیلیٹیشن سنٹر پشاور منتقل کر دیا۔

بحالی کے لیے منتقل کیے گئے افراد میں اعجاز احمد ولد شیر احمد، نصیر اللہ ولد اسد اللہ، فرقان بلال ولد ولایت خان، سلمان اعظم ولد نور اعظم، اکرام باچہ ولد رحمت کریم، محمد اعظم ولد قائد اعظم، امیر حمزہ ولد فخر زمان، محمد عاف ولد محمد صادق، میر اعظم ولد قائد اعظم، اختر حسین ولد محمد حکیم، نیاز الرحمن ولد شمس الرحمن، محمد توصیف ولد بارت خان، محمد ہاشم ولد میر غازی، محمد حسین ولد جیلانی اور اقبال حسین ولد امیر آغان شامل ہیں۔

یہ اقدام منشیات کے عادی افراد کو علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے، انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے لوئر چترال پولیس کی جانب سے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔

لوئر چترال پولیس منشیات کے خلاف اپنی جاری مہم کے تحت نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے بلکہ متاثرہ افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔