اپر چترال (نما یندہ چترال میل) چترال.یوسی یارخون کے نواحی گاؤں بانگِ بالا کے پرائمری سکول میں غیر مقامی کلاس فور کی تقرری پر علاقے کے عمائدین متاثر ہ خاندان کے ہمراہ سکول ہذا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میر صاحب بیگ، ریٹائر صوبیدار منیر احمد، ریٹائر صوبیدار شیر اعظم،ریٹائر صوبیدار گل نواز،ریٹائر صوبیدار دیدارِ والی،سابق کونسلر آشرف خان،انوارالدین، نابت خان،اوردوسروں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کا تریچ تحصیل موڑکھو سے محمد عالم نامی شخص کی گورنمنٹ پرائمری سکول بانگ بالا میں تقرری افسوس ناک فیصلہ ہے۔ اس عوام دشمن فیصلے کو یہاں کے مکین کبھی بھی برداشت نہیں کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسمی حسنِ بیگ سکنہ بانگ نے 25جولای 2020کو آپنی کلاس فور کی ملازمت سے سبکدوش ہوئے کے بعد اپنی بیٹی یاسمین بی بی کی کاغذات متعلقہ دفتر میں جمع کرکے آج تک مفت ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ ایجوکیشن اپر چترال نے تریچ سے محمد عالم نامی شخص کو کلاس فور بھرتی کرکیسکول ہذا بھیجا ہے جو انتہائی قابل مذمت فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ حسنِ بیگ سے بلا معاوضہ سکول کے لئے زمین لیتے وقت فیصلہ کیاگیا تھا کہ کلاس فور کی ملازمت آپ کے خاندان کوریا جائے گا محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کے زمہ دار اپنے فیصلے منہ موڑ لے رہے ہیں۔علاقے کے عوام غیر مقامی کلاس فوردشمن بھرتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور انصاف ملنے تک احتجاجی مظاہرہ جاری بھی جاری رہے گا انہوں وزیر اعلیٰ محمود خان وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کے غیر قانونی کلاس فور بھرتی کو کلادم قرار دیکر مقامی حقدار افراد کو بھرتی کر کے غریب عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ہمارے مطالبے پر غور نہیں کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے آن کی تمام تر زمہ داری محکمہ تعلیم اپر چترال پر عائد ہوگی۔ یاسمین بی بی کی والدہ اپنی فریاد معززین علاقہ کے سامنے پیش کر تے ہوئے کہا کہ میرے نرینہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی یاسمین کی کاغذات شوہرکے ریٹائرمنٹ کے بعد جمع کیا ہے اس کی بھرتی کی امید میں ایک سال سے مفت ڈیوٹی کررہے ہیں آب ہم مزدوری کرنے کے قابلِ بھی نہیں ہیں اگر محکمہ ایجوکیشن اپر چترال میری بیٹی کو فوری بھرتی نہیں کیا گیاسکول کے سامنے خود کشی کر ونگی میری خودکشی کی زمہ دار متعلقہ ادارہ ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات