بونی بینک برانچ میں طالبعلموں کے لئے چالان کی سہولت فراہم کیا جائے۔ عوامی حلقے

Print Friendly, PDF & Email

بونی (سرفراز شاہد سے)بونی اوپن یونیورسٹی (AIOU)اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ پشاور کے چالان جمع کرنے کیلئے لوئر چترال جانا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد اپر چترال کے بینک میں یہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ طلباء کو سو روپے کے چالان جمع کرنے کیلئے ہزار روپے خرچ نہ کرنا پڑے۔حال ہی میں نیشنل بینک بونی برانچ میں اوپن یونیورسٹی کے چالان کی سہولت کو ختم کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسے فوراََ بحال کیا جائے تاکہ طالب علموں کو سہولت ہو۔