چترال ( نمایندہ چترال میل )ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال عتیق الرحمن کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ SI امتیاز احمد کی سربراہی میں انچارچ چوکی پرابیگ SI دلشاد پری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران خانہ تلاشی ملزم حبیب اللہ ولد حکیم خان سکنہ برزین پرابیگ کے رہائشی کمرے سے 710 گرام افیون برامد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لٹکوہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال



