چترال (نمائندہ چترال میل) سید آباد فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر مکمل کرنے میں غیر معمولی تاخیر افسوسناک ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال خصوصی توجہ دیں۔ چترال کے واحد فٹبال اسٹیڈئم جو کہ ڈی ایف اے کی کوششوں سے سید آباد کے مقام پر منظور ہو کر تعمیر ہوا، ایک دہائی گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو پایا ہے جسکی وجہ سے چترال کے نوجوانوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے صدر حسین احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ متعدد مرتبہ ڈی ایف اے لوئر چترال نے اس اسٹیڈئم کی تعمیر مکمل کرنے کی جانب حکام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی مگر اس جانب کوئی توجہ دینے والا نہیں۔اس اسٹیڈئم کا مکمل نہ ہونے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں مگر افسوس کہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ ڈی ایف اے لوئرچترال اور فٹبال سے متعلقہ حلقے بار بار اس جانب توجہ مبذول کرا تے رہے ہیں مگر متعلقہ ادارے اس حوالے سے بے اعتناعی برت کر عملاً چترال میں کھیلوں کے فروغ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے لئے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے لہذا سید آباد اسٹیڈئم کو بر وقت مکمل کرنے کی جانب خصوصی توجہ دیجائے۔ نیز اس بات کی بھی انکوائری کی جائے کہ کیونکہ ایک اہم منصوبہ اتنے عرصے سے نامکمل ہے، اس کے ذمہ داروں کے کیخلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





