سرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال۔میل )سرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز۔۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرار فزکس BPS 17 کے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ جس کیمطابق اپر چترال تریچ ذوندرانگرام کے ذیشان نورانی ولد احمد گل لیکچرار فزکس منتخب ہوگئے ہیں۔ ذیشان نورانی اس سے پہلے KPPSC کے تحت سبجکٹ سپیشلسٹ فزکس کے امتحان میں صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اور بعد میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے کینٹ گیریزن کالجز کے لیے لیکچرر منتخب ہوئے تھے۔
ہم اس کامیابی پر ذیشان نورانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔..