اسلام آباد (نمائندہ چترال میل)لینگلینڈز سکول اینڈ کالج (سابقہ سیورج سکول)چترال کے ڈھانچے، طرز نگرانی اور مالیاتی امور کے تفصیلی جائزہ اور غوروخوض کے لئے ایک غیر معمولی اعلی سطح اجلاس پیر کے روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، سابقہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی فخر امام، سکول کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین رضاقلی خان خٹک، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، سکول کے پرنسپل کیرے سکوفیلڈ، ڈپٹی کمشنر چترال اور محکمہ تعلیم کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو دور دراز اور پسماندہ علاقے کے غریب طلباء کو اس ادارے میں معیاری تعلیم کی سہولیات کی بلاامتیاز فراہمی سے متعلق بریف کیا گیا اور بتایا گیا کہ تمام مشکلات کے باوجود، اس ادارے نے کثیر تعداد میں ڈاکٹرز، انجینئرز، سول اور ملٹری افسران پیدا کئے اور غریب اور لوئر مڈل کلاس کے متعدد طلباء کو یورپ اور امریکہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے قابل بنایا۔اجلاس کے شرکاء کو ادارے کو درپیش مسائل سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور اس ادارے کے معاملات کو بہتر طورپر چلانے کے لئے اس کے استحکام کو یقینی بنانے اور اس ادارے کو ملک کے دیگر معیاری تعلیمی اداروں کے موافق اور مطابق بنانے کے لئے تفصیلی بحث اور غوروخوض کیا گیا تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو ملک کے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔اجلاس کے شرکاء نے مذکورہ ادارے کی پیش رفت اور ترقی کو سراہا جس نے نہ صرف اس دور دراز اور پسماندہ علاقے میں انتہائی ناکافی سہولیات کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کیا بلکہ تیس برسوں کی قلیل مدت کے دوران کثیر تعداد میں معیاری پروفیشنلز اور افسران پیدا کئے۔ تاہم انہوں نے اس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے،مالیاتی اور انتظامی امور کے سلسلے میں بھی حکومتی مفاونت اور امداد کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت مذکورہ ادارے کی معاونت جاری رکھے گی تاکہ نہ صرف اس علاقے بلکہ صوبے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی اس ادارے کو پائیدار مستحکم بنایا جائے۔اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ سکول کی انتظامیہ مسائل کے قلیل اور طویل مدتی حل کے لئے اپنی تجاویز اسی ہفتے کے اندر پیش کرے گی اور چیف سیکرٹری، سکول کے بورڈ آف گورنرز اجلاس طلب کریں گے۔ جس میں اس سلسلے میں مطلوبہ فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





