صدر وی سی سی سی پرسن نے لاکھوں روپے کی خرد برد کی ہے تحقیقات کی جائے۔ اہالیان پرسن

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)سماجی کارکن آدینہ شاہ اوروسی سی ناظم قیوم خا ن نے اہلیان پرسن کریم آبادکی طرف سے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ویلج کنزرویشن کمیٹی پرسن کریم آباد1999ء کوبنی تھی،تاایندم ایک ہی شخص مختلف حربے استعمال کرکے اس وی سی سی کاصدرچلاآرہاہے حالانکہ ہرتین سال بعدیہ عہدہ تبدیل ہوناچاہیے اُس وقت سے لے کراب تک مذکورہ شخص نے لاکھوں روپے خردبردکی ہے جس پرہم نے سول کیس بھی درج کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدروی سی سی محمدمظفرخان اسماعیلی طریقہ بورڈ کاملازم ہے ادارے کی طرف سے مذکورہ ملازمین کوکسی بھی سیاسی اوردیگراین جی اوزمیں کام کرنے کی اجازات نہیں ہے اورسرکاری ظابطہ کے مطابق سرکاری اورغیرسرکاری ملازم ترقیاتی اورعوامی کاموں میں چیک پاوراپنے پاس رکھنے کی اختیارنہیں رکھ سکتے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صدروی سی سی محمدمظفرخان اورجنرل سیکرٹری آدینہ خان کے خلاف انٹی کرپشن میں بھی درخواست دی تھی،انٹی کرپشن میں کیس چلنے کے بعد میں نے عدالت سے درخواست واپس لی،مذکورہ شخص نے انٹی کرپشن کیس کے خلاف وی سی سی کے اکاونٹ سے چارلاکھ روپے نکال کرہائی کورٹ میں اپیل کرکے اسٹے ارڈرلیا ہواہے جس کے باعث کمیونٹی کے لاکھوں روپے ڈوبنے کاخطرہ ہیں۔اُنہوں نے اہلیان پرسن کریم آباد کی طرف سے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ، موجودصوبائی و وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرسن کے غریب عوام جن کاگزارہ اوقات مال مویشی پالنے پرہے۔وی سی سی بننے کے بعدوہ ساراسلسلہ ختم کرکے مارخورکی حفاظت کرتے ہیں۔لیکن اُن کاحق ایک شخص 19سال سے خرد بردکرکے لاکھوں روپے شیرمادرسمجھ کرکھارہا ہے۔جس میں محکمہ وائلڈلائف کے ذمہ داربھی برابرکے شریک ہیں مذکورہ فراڈی شخص کے اسٹے آڈرکوختم کرکے محکمہ انٹی کرپشن کوصاف اورشفاف انکوائری کرنے کاحکم دیاجائے تاکہ دودھ کادود ھ پانی کاپانی ہوجائے گا۔انہوں نے طریقہ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک کرپٹ اوربدیانت شخص کااس ادارے میں ہوناانتہائی افسوس کامقام ہے اس لئے اس معزز ادارے سے فارغ کرکے ادارے کے ساکھ کوبچایاجائے۔اس موقع پر سیدخان،جان عالم،محمدکریم،اظہارالدین اوردیگرموجودتھے۔