صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لوئر چترال کی جانب سے دس روززہ صفائی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لوئر چترال کی جانب سے 25جنوری تا 30جنوری 2021 صفائی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ ہفتہ صفائی مہم کے دوران چترال لوئر کے بازاروں کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اوراس صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔