اسلام آباد(نما یندہ چترال میل)چترال کے تین باصلاحیت نوجوانوں نے 28 اپریل 2001ء کو ہوپ کیمیکل کے نام سے ایک کمپنی کابنیادرکھا اور اپنے مسلسل سخت محنت اتفاق اور واسیغ تر تجربون کے باعث اپنے کاروباری سرگرمیاں سالمیت منصفانہ اور اعلی اخلاقی معیار کے اصولوں پرقائم رہتے ہوئے آج نام پیدا کیاہے اس وقت چترال کے درجنوں نوجوان اس کمپنی میں ملازمت کررہے ہیں۔ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ ہاوس ہولڈ کیلنگ پراڈکٹس مینوفیکچرنگ کرنے والی کمپنی ہے۔مذکرہ کمپنی کے زیر اہتمام ڈسٹریبیوٹرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام گذشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ڈسٹریبیوٹرز نے شرکت کی۔ جن میں سے دس کا تعلق چترال سے اور باقی کا دوسرے علاقوں سے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی نامور سماجی شخصیت جناب سید نظار شاہ تھے۔ تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈسٹریبیوٹرز میں نقد انعام، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئی۔ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کا قیام چترال سے تعلق رکھنے والے نوجواناں شاہ حکیم تراب، سید ظاہر شاہ اور سید غلام علی شاہ نے 28 اپریل 2001ء کو عمل میں لایا تھا۔ مذکورہ کمپنی کا سیلوگن ”کلین فری” ہے۔ ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ کا مقصد اپنے کسٹمرز کو کم قیمت پر معیاری اور آرگینک پراڈکٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چترال کے نوجوانوں کے لئے بہترین ملازمتوں اور کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے جو کہ چترال سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں کو مواقع دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کا اصل مقصد چترال کے لوگوں بالخصوص نوجوان نسل میں کاروباری مائنڈ اور کاروباری آئیڈیا کا فروع دینا ہے ہوپ کیمیکل کے نقشے قدم پہ چلتے ھوئے چترال جیسے دورافتادہ علاقے کے نوجوان اب کاروبار کو نوکری پہ ترجیح دے رہے ہیں۔ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ اب ایک نیشنل کمپنی کا درجہ رکتی ہیاور کمپنی مصنوعات ملک کیتمام بڑی مارکیٹون میں اپنے قدم جمالئے ہیں۔کمپنی کے پاس عالمی معیار کے مینوفیکچرنگ ایسیٹس اور سپلائی کی صلاحیت موجود ہے۔یہ ادارہ پائیدار کیمسٹری، لوگوں اور ماحول کا احترام، ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام چیلنجوں کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کیاہے۔انہوں ں نے کہاکہ کمپنی حفظان صحت، حفاظت، ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کیلئے ایک تجربہ کار ٹیم کی حمایت کے ساتھ غیر معمولی عزم کی تکمیل، مثالی کسٹمر سروس، مصنوعات کے معیار، بلا رُکاوٹ سپلائی اور تکنیکی سروس فراہم کرتی ہے۔کمپنی اپنے گاہکوں کے ساتھ اپنے طویل مدتی تعلقات کی قدر کرتی ہے، اور اپنی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید طریقے فراہم کرنے کیلئے بھر پور طور پرکام کرنے کیلے پرعذم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوپ کیمیکل پرائیوٹ لمیٹڈ نے تمام ملازمین کے لئے ایسے پروگرامات سالانہ کی بنیاد کرنے کی عہدکی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات