پشاور(بشیر حسین آزاد)گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کی وفد نے ڈسٹرکٹ بار چترال کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کی قیادت میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید سے ملاقات کی اور اُنہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔اُنہوں نے نئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمپلیکس چترال کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے بارے میں بتایا اور گذشتہ ایک سال سے سرکٹ کورٹ چترال میں بینج کی عدم دستیابی کے بارے میں عوامی مطالبہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر چترال میں انٹرنیٹ اور دوسرے ٹیلی کمیونیکیشن کی ابتر صورت حال کے بارے میں بتایا گیا۔درین اثناء اس موقع پر چیف جسٹس نے درج بالا تمام مسائل کی نسبت یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے80ملین روپے کا فوراً اجراء کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سردیوں کے فوراًبعد پشاور ہائی کورٹ کا جسٹس مقدمات کی سماعت کے لئے چترال سرکٹ آئے گا جبکہ وہ خود بھی چترال کا دورہ کرینگے۔چیف جسٹس نے اپر چترال میں جوڈیشل کمپلیکس کے لئے قاق لشٹ کے مقام پرزمین کی فزبیلٹی رپورٹ مانگی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے چترال کے ابتر روڈز کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے ججزکی خالی آسامیوں کر جلد پُر کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار اپر چترال غلام مصطفی ایڈوکیٹ، سراج الدین ربانی ایڈوکیٹ،ظفر الحق ایڈوکیٹ،فرید احمد ایڈوکیٹ،قاضی محبوب الحسن ایڈوکیٹ اور محمد ارسلان ایڈوکیٹ بھی موجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات