*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا ڈی۔ایس۔بی اسٹاف کو متحرک اور مؤثر انٹیلی جنس نیٹ ورک یقینی بنانے کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا ڈی۔ایس۔بی اسٹاف کو متحرک اور مؤثر انٹیلی جنس نیٹ ورک یقینی بنانے کی ہدایت*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے ڈی۔ایس۔بی (ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ) اسٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں انٹیلی جنس امور، سکیورٹی صورتحال اور جرائم کی روک تھام سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان، عادی مجرمان، منشیات فروشوں اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، حساس معلومات بروقت جمع کرکے متعلقہ افسران تک پہنچائی جائیں اور تمام ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ رکھا جائے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے زور دیا کہ انٹیلی جنس پر مبنی پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے، بین الادارہ تعاون کو فروغ دیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی سمیت ہر قسم کے جرائم کی بروقت روک تھام کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔