چترال (نمائندہ چترال میل )) چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی لوئر چترال اور رکن صوبائی اسمبلی فتح الملک علی ناصر نے کہا ہے کہ ماضی میں ہر دور میں چترال کے لیے ترقیاتی فنڈز ریلیز ہوتے رہے، لیکن یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ ان فنڈز کو علاقے کی حقیقی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایمانداری سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بکرآباد بالا کے لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس پر 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی بغیر کسی تفریق اور تعصب کے، انتہائی منصفانہ اور شفاف طریقے سے صرف کی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد ہر کام میں ‘انصاف’ کو برقرار رکھنا ہے۔فتح الملک علی ناصر کا کہنا تھا کہ عوام پارٹی قائد اور بانی عمران خان سے اپنی جان سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ صرف خان صاحب ہی ان کے حقیقی نجات دہندہ ہیں۔انہوں نے بکرآباد بالا کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے دیہی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، خصوصاً پینے کے صاف پانی کے مسئلے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ لنک روڈ کی افتتاح کے بعد، ایم پی اے فتح الملک علی ناصر نے جوغور اور گولدور کے علاقوں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے فنڈز سے مکمل ہونے والے متعدد دیگر ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی کے خصوصی سیاسی مشیر نوید احمد بیگ کوہکن سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما جن میں زبیر، حیات الرحمن، نذیر احمد، اور محبوب احمد شامل تھے، بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بکرآباد کے مقام پر چترال کے سینئر صحافی فخر عالم نے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کو چترالی اون اور لکڑی سے بنے ہوئے روایتی تخائف پیش کئے۔





تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس چترال اپر کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 33 کلوگرام خام چرس اور 524 گرام چرس برآمد
- ہومجماعت اسلامی لوئر چترال نے جمعہ کے روز امیر ضلع وجیہ الدین کی قیادت میں ملک گیر احتجاجی تحریک کے تسلسل میں عوامی مسائل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا۔
- ہوممعروف ماہرِ تعلیم اور کھوار زبان و ادب کے مایہ ناز قلمکار غلام عمر مرحوم کی یاد میں ایک پروقار ”محفلِ مذاکرہ” کا انعقاد کیا گیا
- ہوم“روز چترال”اپنے پارٹنر اداروں اور مخیر خواتین وحضرات کے تعاون سے چترالی نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے
- ہومکیلاش فیسٹیول اوچال کے موقع پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات
- ہومدمیڑ کے علاقہ سریگل کے مقام پر گزشتہ شب گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
- ہومموڑکہو روڈ کے کلومیٹر 2 پر اسفالٹ بچھانے کے کام میں مبینہ طور پر 300 میٹر کمی کے خلاف مقامی عوام نے شدید احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام بند
- ہومژوغور میں گزشتہ دنوں غیرمعمولی اسکیل میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی ،، غیر سرکاری اداروں کی طرف سے خطیر رقم تقسیم
- ہومچترال گول کمیونٹی برائے تحفظ وترقی یسوسی ایشن نے چترال گول نیشنل پارک سے متصل دس دیہات میں خواتین وی سی سیز قائم کر دی
- ہومآغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ اور ’فوکس پاکستان کا کالاش ویلیز میں معذور افراد کے لیے عظیم خدمت۔۔۔ تحریر: فخر عالم










