چترال (نمائندہ چترال میل) بدھ کی سہ پہر چترال ٹاؤن کے مغربی حصے میں چند سیکنڈز کی ہلکی بوندا باندی کے بعد اچانک کم شدت کا کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ہون نالہ میں طغیانی آگئی اور ایک بڑا سیلابی ریلی گزرا۔ خوش قسمتی سے نالے کے دونوں اطراف مضبوط حفاظتی دیواریں موجود ہونے کی وجہ سے سیلابی پانی قریبی انسانی بستیوں میں داخل نہیں ہو سکا اور آبادی کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہی۔سیلابی ریلے کے ساتھ آنے والے ملبے اور مٹی کی وجہ سے دریائے چترال کے پانی کی رنگت مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔ہون نالہ میں طغیانی کے باوجود قریبی نالے چترال گول اور اوچوشٹ گول سیلابی پانی سے بالکل محفوظ رہے اور وہاں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔مقامی رہنماؤں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ بہت جلد تھم گیا، اگر یہ سلسلہ طویل ہوتا تو علاقے میں شدید تباہی پھیل سکتی تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے چترال کے دیگر حساس علاقوں گولین)، ارکاری اور مداک لشٹ میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے یعنی (GLOF) کے خطرے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی ریڈ الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس چترال اپر کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 33 کلوگرام خام چرس اور 524 گرام چرس برآمد
- ہومجماعت اسلامی لوئر چترال نے جمعہ کے روز امیر ضلع وجیہ الدین کی قیادت میں ملک گیر احتجاجی تحریک کے تسلسل میں عوامی مسائل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا۔
- ہوممعروف ماہرِ تعلیم اور کھوار زبان و ادب کے مایہ ناز قلمکار غلام عمر مرحوم کی یاد میں ایک پروقار ”محفلِ مذاکرہ” کا انعقاد کیا گیا
- ہوم“روز چترال”اپنے پارٹنر اداروں اور مخیر خواتین وحضرات کے تعاون سے چترالی نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے
- ہومکیلاش فیسٹیول اوچال کے موقع پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات
- ہومدمیڑ کے علاقہ سریگل کے مقام پر گزشتہ شب گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
- ہومموڑکہو روڈ کے کلومیٹر 2 پر اسفالٹ بچھانے کے کام میں مبینہ طور پر 300 میٹر کمی کے خلاف مقامی عوام نے شدید احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک نظام بند
- ہومژوغور میں گزشتہ دنوں غیرمعمولی اسکیل میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی ،، غیر سرکاری اداروں کی طرف سے خطیر رقم تقسیم
- ہومچترال گول کمیونٹی برائے تحفظ وترقی یسوسی ایشن نے چترال گول نیشنل پارک سے متصل دس دیہات میں خواتین وی سی سیز قائم کر دی
- ہومآغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ اور ’فوکس پاکستان کا کالاش ویلیز میں معذور افراد کے لیے عظیم خدمت۔۔۔ تحریر: فخر عالم










