تھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) تھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔لویر چترا ل پولیس کے ترجمان کے مطابق ایون سرکل کے ڈی ایس پی حسن اللہ اور ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کے دوران شک گزر نے پر رمبور سے چترال شہر جانے والے مسافر عبداللطیف ولد نورشاہدین کو 13.5لٹر اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلی اور ان کی نشاندہی پر میجر ولد aرنل کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ لویر چترال پولیس علاقے کو ہرقسم کی منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔