چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش ویلی رمبور کا باشندہ نصیر محمد کالاش نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور دوسرے حکام سے اپیل کی ہے کہ وٹرنری ڈسپنسری رمبور میں چوکیدار کی اسامی پر تعیناتی کے سلسلے میں ان کے ساتھ محکمہ حیوانات کے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر کی طرف سے ناانصافی اور ظلم کا نوٹس لیا جائے جس نے علاقے سے 56کلومیٹر واقع گاؤں دنین سے ایک شخص کو ان کی جگہ بھرتی کیا اور تبدیلی اور انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ علاقے کے عمائیدین ثراوت شاہ، جماعت خان، یاسر، علی زار اور دوسروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا باپ مذکورہ ڈسپنسری میں چوکیدار کے طور پر 2018ء میں ریٹائر ہوگئے اور محکمے کے افسران کی زبانی حکم پر انہوں نے ایک سال تک بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا لیکن گزشتہ مہینے جب یہ اسامی میڈیا میں مشتہرہوئی اور درخواست طلب کئے گئے تو وادی کے عوام میرے حق میں دستبردار ہوگئے اور کسی ایک نے بھی درخواست جمع نہیں کرائی اور انٹرویو میں میرے سوا کوئی بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر نے مجھے یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ ان کا سیلیکشن ہوگیا ہے کیونکہ مقابلے میں کوئی اور نہیں آیا تھالیکن جب تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے تو چترال شہر کے دنین گاؤں سے آفتاب خان کی تعیناتی ہوئی تھی جس سے ان کو شدید دھچکا لگ گیا اور وہ مایوسی کے دلدل میں پھس گئے ہیں۔ اس موقع پرموجود عمائیدین نے محکمہ حیوانات کے افسران کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ کیا تبدیلی اس کا نام ہے کہ 54کلومیٹر دور گاؤں سے کسی شخص کو اٹھاکر ان کی وادی میں لاکر کلاس فور کی اسامی پر بیٹھاتے ہیں جبکہ وادی میں اس اسامی کے لئے اہل تین سو سے ذیادہ نوجوان موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی تعیناتی کے آرڈر کو فی الفور منسوخ کرکے نصیر محمد کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ ڈسپنسری میں غیر قانونی تعینات شدہ شخص کو ڈیوٹی کرنے نہیں دیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ محکمہ حیوانات نے اقلیتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال دیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نصیر محمد اقلیت سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ میٹرک پاس نوجوان اور محکمے کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا بھی ہے اور ایک سال مفت ڈیوٹی بھی سرانجام دے چکا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





